طلبا کے سیرت و کردار انہیں مخصوص شعبہ ہائے علم سے متعارف کرانے کی ذمہ داری ایک معاشرتی عمل ہے۔جس میں معاشرے کے مختلف حصے اپنا اپنا کردارانجام دے رہے ہیں اور ان عوامل میں سے کوئی عمل اپنا مثبت کردارانجام نہ دے توباقی عوامل کی محنت سردخانے کی زینت بن جاتی ہے۔اساتذہ اور والدین بھی انہی عوامل میں سے ہیں جنہیں اپنا کردار اداکرنا ہوتا ہے۔اس موقع پہ داخلے کے خواہش مند طلبااپنے والدین کے ہمراہ اس درسگاہ میں آتے ہیں۔جہاں ہم انہیں صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں،وہاں والدین یا سرپرستوں کو بالخصوص یہ بتادینا ضروری سمجھتے ہیں کہ طلبا اس قوم کی قیمتی متاع ہیں اوراس موقع پہ کچھ عرصہ کے لئے ہمارے سپرد کررہے ہیں۔لیکن اپنے نونہالوں کو تعلیمی اداروں میں بھیج دینے سے آپکی ذمہ داریوں کی تکمیل نہیں ہوتی بلکہ ابتدا ہوتی ہے۔آپکو اورہمیں مل جل کر طالب علم کی تعلیمی اورتربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہےاوراس ضمن میں کسی مرحلے پرآپکی طرف سے عدم دلچسپی کااظہارہوا تویہ سرمایہ نہ صرف معاشرے بلکہ خود آپ کےلئے بھی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم اورآپ مل کراس نئی نسل کی نشوونما اورتربیت میں اپنا اپنا کردار اداکریں کیونکہ آنے والے کل کی باگ دوڑ اسی نسل کے ہاتھ میں ہوگی۔ہم بلاشبہ ایک استاد کی حیثیت سے اپنا مثبت کردار اداکریں گےاورآپ یقینا ہماری کاوشوں کوسراہیں گے۔
ہم ان شااللہ آپکو گاہے بگاہے آپ کے بچے کے تعلیمی نتائج اور کالج میں اسکی حاضریاں اوردیگر سرگرمیوں کےبارے میں آگاہ کرتے رہیں گےلیکن آپ بھی اس کی بہبود کی خاطرہم سے رابطہ قائم رکھیں۔ہمارا یہ باہمی ربط جس قدر مضبوط ہوگا اس قدر آپکے عزیز کے بہتر اورروشن مستقبل کی ضمانت دے گا۔
پرنسپل
گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج
سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب
Enter to Learn, Leave to Serve
CHEMISTRY
POLITICAL SCIENCE
PHYSICS
CHEMISTRY
ENGLISH
BIOLOGY
URDU LITERATURE
URDU
GEOGHRAPHY
URDU
BIOLOGY
STATISTICS
ISLAMIC STUDIES
ISLAMIC STUDIES
POLITICAL SCIENCE
MATHEMATICS
ISLAMIC STUDIES
COMPUTER SCIENCE
STATISTICS
HISTORY
STATISTICS
ENGLISH
PHYSICS
URDU
POLITICAL SCIENCE
10 July, 2024
10 July, 2024
21 February, 2024
GOVT. ISLAMIA GRADUATE COLLEGE
SANGLA HILL, NANKANA SAHIB
Shahkot Sangla Hill Road, Sangla Hill, Nankana Sahib
gicb.sanglahill.hed@gmail.com
056-3677523
© GOVT. ISLAMIA GRADUATE COLLEGE SANGLA HILL 2022-2024. All Rights Reserved.
Developed by Paaris Powered by ZEdManSoft