Our Motto   

Enter to Learn, Leave to Serve

About Us

Who We Are

پرنسپل کا پیغام

طلبا کے سیرت و کردار انہیں مخصوص شعبہ ہائے علم سے متعارف کرانے کی ذمہ داری ایک معاشرتی عمل ہے۔جس میں معاشرے کے مختلف حصے اپنا اپنا کردارانجام دے رہے ہیں اور ان عوامل میں سے کوئی عمل اپنا مثبت کردارانجام نہ دے توباقی عوامل کی محنت سردخانے کی زینت بن جاتی ہے۔اساتذہ اور والدین بھی انہی عوامل میں سے ہیں جنہیں اپنا کردار اداکرنا ہوتا ہے۔اس موقع پہ داخلے کے خواہش مند طلبااپنے والدین کے ہمراہ اس درسگاہ میں آتے ہیں۔جہاں ہم انہیں صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں،وہاں والدین یا سرپرستوں کو  بالخصوص  یہ بتادینا ضروری سمجھتے ہیں کہ طلبا اس قوم کی  قیمتی متاع ہیں اوراس موقع پہ کچھ عرصہ کے لئے ہمارے سپرد کررہے ہیں۔لیکن اپنے نونہالوں کو تعلیمی اداروں میں بھیج دینے سے آپکی ذمہ داریوں کی تکمیل نہیں ہوتی بلکہ ابتدا ہوتی ہے۔آپکو اورہمیں مل جل کر طالب علم کی تعلیمی اورتربیتی سرگرمیوں کو پروان چڑھانا ہےاوراس ضمن میں کسی مرحلے پرآپکی طرف سے عدم دلچسپی کااظہارہوا تویہ سرمایہ نہ صرف معاشرے بلکہ خود آپ کےلئے بھی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہم اورآپ مل کراس نئی نسل کی نشوونما اورتربیت میں اپنا اپنا کردار اداکریں کیونکہ آنے والے کل کی باگ دوڑ اسی نسل کے ہاتھ میں ہوگی۔ہم بلاشبہ ایک استاد کی حیثیت سے اپنا مثبت کردار اداکریں گےاورآپ یقینا ہماری کاوشوں کوسراہیں گے۔

ہم ان شااللہ آپکو گاہے بگاہے آپ کے بچے کے تعلیمی نتائج اور کالج میں اسکی حاضریاں اوردیگر سرگرمیوں کےبارے میں آگاہ کرتے رہیں گےلیکن آپ بھی اس کی بہبود کی خاطرہم سے رابطہ قائم رکھیں۔ہمارا یہ باہمی ربط جس قدر مضبوط ہوگا اس قدر آپکے عزیز کے بہتر اورروشن مستقبل کی ضمانت دے گا۔